شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںمستونگ سے غلام اللہ لہڑی نامی بلوچ نوجوان لاپتہ

مستونگ سے غلام اللہ لہڑی نامی بلوچ نوجوان لاپتہ

مستونگ: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مستونگ سے غلام اللہ لہڑی کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے ،

زرائع کے مطابق 26 مارچ 2024 رات ساڑھے بارہ بجے بدنام زمانہ سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے

 غلام اللہ لہڑی کو گھر سے لاپتہ کیا ہے

زرائع کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے غلام اللہ کے گھر کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس گئے ، عورتوں اور بچوں کو زدو کوب کرنے کے بعد غلام اللہ لہڑی کو جبری طور پر اپنے ساتھ لے گئے .

خاندان کے مطابق غلام اللہ لہڑی کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ،

خاندان کا کہنا ہے کہ غلام اللہ کو منظر عام پر لایا جائے ، اگر کوئی قصور ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ،لیکن اس طرح لاپتہ کرکے خاندان کو اذی

ت نا دیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز