شنبه, آوریل 27, 2024
Homeانٹرنشنلبی این ایم مانچسٹر مظاہرہ : شیطانی ریاست پاکستان نے اسلام کے...

بی این ایم مانچسٹر مظاہرہ : شیطانی ریاست پاکستان نے اسلام کے نام پر بلوچ کی آزادی چھینی ہے

مانچسٹر(همگام نیوز ) بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بلوچستان کے یوم قبضہ کی مناسبت سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 27 مارچ 1948 کو پاکستان نے بلوچستان پر قبضہ کیا تھا ، اس دن کی مناسبت سے یوم سیاہ مناتے ہوئے بی این ایم کے اراکین اور حامیوں نے مظاہرے میں شرکت کی۔

پر امن مظاہرے کے باوجود، ایک پاکستانی شہری نے شرکاء کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کرتے ہوئے مظاہرے میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ تاہم مظاہرین نے صبر کا مظاہرہ کیا اور اپنا پرامن احتجاج جاری رکھا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، بی این ایم کے رہنماؤں نے آزادی اور انصاف کے لیے اپنی پرامن جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔انھوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کے مسئلے پر توجہ دے اور بلوچ قوم کے جائز مطالبات کی حمایت کرے۔

مقررین نے زور دے کر کہا کہ شیطانی ریاست پاکستان نے اسلام کے نام پر بلوچ کی آزادی چھینی ہے مگر اس نے تمام قوانین کو روندھ کر بے رحمی سے بے گناہوں کو نشانہ بنایا، گھروں کو لوٹا اور لوگوں پر تشدد کیا۔ بلوچستان نے 76 سالوں سے بے تحاشا نقصان اٹھایا ہے۔ بلوچ قوم کے بنیادی شہری ضروریات سے انکار اور انسانی حقوق کو پامال کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی تکلیف دہ ہے کیونکہ بلوچ کے انصاف کے لیے پکار کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

پرامن مظاہرے کے دوران ایک پاکستانی شہری نے مظاہرے میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ، مظاہرین کے مطابق انھیں دھمکیوں کے ذریعے اشتعال دلا کر بد امنی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم مظاہرین کی حفاظت کے پیش نظر مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری مداخلت کی اور خلل ڈالنے والے شخص کو گرفتار کیا۔

اظہار تشکر کرتے ہوئے، بلوچ نیشنل موومنٹ کے سیکریٹری اطلاعات قاضی داد محمد ریحان نے بیرون ملک بلوچ سیاسی کارکنوں کو درپیش خطرات کا ذکر کرتے ہوئے ،مظاہرین کی سیکورٹی یقینی بنانے پر مانچسٹر پولیس کی تعریف کی۔

اسی طرح بی این ایم کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی احتجاج کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے میں مانچسٹر پولیس افسران کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز