بدھ, مئی 22, 2024
ہومخبریںمستونگ : قابض پاکستانی فورسز کا چھاپہ : 18بلوچ فرزنداغواء

مستونگ : قابض پاکستانی فورسز کا چھاپہ : 18بلوچ فرزنداغواء

مستونگ(ہمگام نیوز) مستونگ میں پاکستانی فورسز کے چھاپے کے دوران خواتین پہ بدترین تشدد کے بعد 18بلوچ فرزندوں کو اغواء کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قابض پاکستانی فورسز کی 60کے قریب گاڑیوںپر مشتمل اہلکاروں نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کی ، دوران تلاشی قابض پاکستانی فورسز نے متعدد گھروں سے گھریلو اور دیگر اشیاء کو چوری کرنے کے بعد خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور علاقے سے اٹھارہ سفید ریش بزرگ اور نوجوانوں کو بھی اغواء کیا جن میں 7کا تعلق مری قبیلے سے، 10کا تعلق پہلوان زئی قبیلے سے اور ایک کا تعلق محمد شہی قبیلے سے ہے ۔
اغواء شدہ افراد کی مکمل کوائف جمع کرنے کی کوشش کی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز