چهارشنبه, می 1, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے کوہلو و نوشکی حملوں کی ذمہ داری قبول...

بی ایل اے نے کوہلو و نوشکی حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچ سرمچاروں نے نوشکی کے علاقے احمد وال میں پاکستانی فورسز کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے اسکے علاوہ کوہلو میں وڈیرہ گہرام خان مری کے گاڑی کو بلوچ سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے نشانہ بنایا جوبلوچ قومی تحریک کے خلاف دشمن ریاست پاکستان کے شانہ بشانہ تھا ایسے بے ضمیر بلوچ دشمن غداروں کو بی ایل اے کسی بھی صورت میں معاف نہیں کرے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نوشکی ،خاران و قلات کے متصل علاقوں میں کچھ قبائلی متعبرین پاکستانی ریاست کی ایماء پربلوچ قومی تحریک کے خلاف سرگرم عمل ہوئے ہیں اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف ریاستی زبان استعمال کرکے من گھڑت پروپگنڈہ کررہے ہیں اور سادہ لوح و عام بلوچوں کو سرمچار ظاہر کرکے سرینڈر کروانے کی مسلسل کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ انکے مال مویشیوں اور زمینوں پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔ بی ایل اے ان تمام قبائلی میر متعبروں کو سختی سے تنبیہ کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوچ دشمن حرکتوں سے باز رہیں ورنہ ہم مجبور ہو کر سخت اقدام اٹھائیں گے۔ بلوچ جنگ آزادی آخری گولی اور آخری سپاہی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز