Homeخبریںمستونگ میں سکول پر دستی بم سے حملہ

مستونگ میں سکول پر دستی بم سے حملہ

مستونگ (ہمگام نیوز)مستونگ میں نامعلوم افراد نے تعلیم فاؤنڈیشن گرائمر سکول پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سراوان ٹاؤن نزد میجر چوک میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم افراد نے تعلیم فاؤنڈیشن گرائمر سکول پر ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا۔

ذرائع کے مطابق سکول کی چھٹی سے قبل نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈسے حملہ کردیا خوش قسمتی سے گرنیڈ اسکول کے چاردیواری سے باہر گرا تاہم حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہینڈ گرینڈ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا ۔

Exit mobile version