Home خبریں مستونگ میں فورسز کا گھروں پر حملہ،خواتین کا احتجاج

مستونگ میں فورسز کا گھروں پر حملہ،خواتین کا احتجاج

0

مستونگ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر مستونگ میں کھڈکوچہ کے مقام پر پاکستانی فورسز نے رات گئے تاریکی میں حاجی گل جان شاہوانی کے گھروں پر حملہ کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر بلوچ چادر و چاردیواری کی تقدس کو پائمال کرتے ہوئے تھوڑ پھوڑ کی۔

ذرائع کے مطابق گھروں پر حملے کے دوران فورسز کے اہلکاروں نے خواتین و بچوں سمیت لوگوں کو زدکوب بھی کیا تاہم جبراً گمشدگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

فورسز کے جبر کے خلاف خواتین نے کھڈ کوچہ کے مقام پر احتجاجاً کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ کو ہر کسی آمدورفت کیلئے بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانگی معطل ہوکر رہ گئی۔

Exit mobile version