Homeخبریںمشکے و تمپ میں فورسز پر حملوں کی زمےداری قبول کرتے ہیں:...

مشکے و تمپ میں فورسز پر حملوں کی زمےداری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تمپ اور وادی مشکے میں دشمن فورسز پر حملے کیے۔  پندرہ اپریل کی رات کو کیچ کے علاقے تمپ میں ایکسچینج میں قائم فوجی کیمپ کے مورچہ پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل صبح نو بجکر بیس منٹ پرسرمچاروں نے وادی مشکے کے علاقے ملیشبند میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گدھوں کے ذریعے فوجی کیمپ کیلئے پانی لے جا رہے تھے۔ اسی وقت کیمپ کے مورچہ کو اسنائپر اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version