Home خبریں مغربی بلوچستان میں مختلف روڈ حادثات میں 14 افراد جانبحق 8 زخمی

مغربی بلوچستان میں مختلف روڈ حادثات میں 14 افراد جانبحق 8 زخمی

0
  دزاپ ( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان میں مختلف روڈ حادثات میں 14 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ انہی حادثات میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں شدید زخمی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک حادثے میں گزشتہ رات کو ریگان اور پہرہ شاہراہ پر دو حادثات میں پانچ افراد جانبحق اور چار زخمی ہوگئے۔ ایک اور حادثے میں دپتان کے علاقے تودک /تقی آباد چوراہے پر دو ٹویوٹا گاڑیوں کے تصادم سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، اسی علاقے میں ایک پیجوٹ گاڑی اونٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جابحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ایک اور واقعہ میں آج 10 مئی کو صبح گیارہ بجے کے وقت چابہار کے علاقے نیکو میں گیس اسٹیشن کے قریب ٹرک اور ٹرالر کے درمیان تصادم سے 4 افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ناقص اور غیر معیاری انفراسٹرکچر کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح سے تباہ ہوچکا ہے ان ہی وجوہات کی بنا پر حادثات میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔

Exit mobile version