Homeخبریںمند میں سرمچاروں کے ساتھ جھڑپ میں پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ...

مند میں سرمچاروں کے ساتھ جھڑپ میں پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کو جانی نقصان ہوا۔ بی ایل اے

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب مند کے علاقے چُکاپ میں قابض پاکستانی فورسز نے مقامی ڈیتھ سکواڈ کے ہمراہ علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا، قابض فورسز کی مذکورہ علاقے میں موومنٹ کی پیشگی خبر ملتے ہی ہمارے سرمچار دفاعی حکمت عملی کے تحت مورچہ زن ہوئے اور فوج و ان کے مخبروں کے قریب پہنچتے ہی ان پر حملہ کردیا۔

حملے میں دو طرفہ لڑائی کافی دیر تک جاری رہی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا باالخصوص اکرم نامی ایک مخبر اس دوران شدید زخمی ہوا جسے فوج اپنے ہمراہ لے گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں کے موثر اور بروقت حملے کے بعد پاکستانی فوج نے میدان جنگ سے پسپائی اختیار کیا جبکہ ہمارے سرمچار بحفاظت اپنے مورچوں پر ڈٹے رہے۔ حملے کے بعد شکست خوردہ فوج نے اضافی نفری کے ساتھ گرد و نواح میں جارحیت کا آغاز کیا۔

مذکورہ جھڑپ میں قابض فوج اور ڈیتھ سکواڈ پر حملے اور ان کو جانی نقصان پہنچانے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

 

Exit mobile version