Homeخبریںمنگچر میں ایف سی کیمپ پر مسلح افراد کی جانب سے بھاری...

منگچر میں ایف سی کیمپ پر مسلح افراد کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ

منگچر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر قلات، منگچر کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے یہ حملہ آج رات 8:30 بجے کے قریب کیا گیا ہے۔

مزید کہا جارہا ہے کہ چار بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ اس کے علاؤہ، قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ بھی سنی گئی ہے۔ تاہم، اب تک جانی و مالی نقصانات کے کوئی تازہ اور مستند اطلاعات نہیں۔

زرائع کا مزید کہنا ہے کہ قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندی کیا گیا ہے اور سخت چیکنگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے 14 آگست، جو کہ ان کیلئے ایک سیاہ دن کا درجہ رکھتا ہے، کے پیش نظر پے در پے حملے کررہے ہیں۔ تاہم، مذکورہ حملے کی زمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version