Home خبریں منگچر میں فائرنگ سے ڈیتھ سکواڈ کا سرغنہ خادم حسین پندرانی ہلاک

منگچر میں فائرنگ سے ڈیتھ سکواڈ کا سرغنہ خادم حسین پندرانی ہلاک

0

منگچر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح قلات کے علاقے منگچر جوہان کراس بازار میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ خادم حسین پندرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ شخص پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کا انتہائی خاص ایجنٹ اور کارندہ تھا۔ مذکورہ علاقوں میں ڈیتھ سکواڈ چلانے، مخبری کرنے فوجی آپریشنوں میں ریاست کو معاونت فراہم کرنے اور نوجوانوں کی شہادت سے لیکر چوری ڈکیتی اور دیگر کئیں سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں پر اس طرح کے حملے آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے ہیں تاہم منگچر میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version