Home انٹرنشنل موریطانیہ کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از...

موریطانیہ کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 89 افراد ہلاک

0

ہمگام نیوز ڈیسک: موریطانیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز موریطانیہ کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 89 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

موریطانیہ کے کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے تارکین وطن کی لاشیں برآمد کیں جو مچھلی پکڑنے والی ایک بڑی روایتی کشتی کے الٹنے کے وقت سوار تھے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 9 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں ایک 5 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کشتی ملک کے جنوب مغربی شہر نڈیاگو سے تقریبا 4 کلومیٹر دور بحر اوقیانوس کے ساحل پر الٹ گئی۔

ایجنسی نے زندہ بچ جانے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کشتی چھ روز قبل گیمبیا سینیگال سرحد سے یورپ جا رہی تھی اور اس میں کم از کم 170 تارکین وطن سوار تھے۔

Exit mobile version