Home انٹرنشنل روس نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں امریکی شہری کو 12 سال...

روس نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں امریکی شہری کو 12 سال قید کی سزا سنا دی

0

ماسکو(ہمگام نیوز)ماسکو میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت حراست میں لیے گئے ایک امریکی شہری کو 12 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ماسکو کی ضلعی عدالت نے کہا کہ رابرٹ ووڈلینڈ کو ایک منظم گروہ کے حصے کے طور پر بڑی مقدار میں غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کا مجرم پایا گیا ہے۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد ووڈ لینڈ کے وکلاء نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے کیونکہ ووڈلینڈ کا جرم ثابت نہیں ہوا تھا۔

Exit mobile version