Homeخبریںمولوی عبدالحمید اور بلوچ قبیلوں کے سربراہان کی ثالثی سے مکی مسجد...

مولوی عبدالحمید اور بلوچ قبیلوں کے سربراہان کی ثالثی سے مکی مسجد میں ریگی اور حسن زہی قبیلوں کے درمیان امن اور سمجھوتہ

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق 16 جون بروز بدھ ریگی اور حسن زہی کے دو بڑے قبیلوں نے 24 سال کی کشمکش کے بعد مولوی عبدالحمید اور دونوں قبیلوں کے بزرگوں کی ثالثی سے مکی مسجد زاہدان ایک دوسرے سے صلح اور سمجھوتہ کیا۔

 رپورٹ کے مطابق چوبیس سال قبل حسن زہی قبیلے کے ایک نوجوان کو ریگی قبیلے کے لوگوں نے غلطی سے قتل کر دیا تھا جس کی وجہ سے دونوں قبیلوں میں انتشار اور لڑائی شروع ہوگیا تھا ـ

 اس دیوان بلوچی (امن میٹنگ) میں دونوں فریقوں نے اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر معافی کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ پر امن رہنے کا فیصلہ کیا گیا ـ

Exit mobile version