Homeخبریںمکران کوسٹل ہائی وے اور ژوب میں حادثات، دو بچیاں سمیت چار...

مکران کوسٹل ہائی وے اور ژوب میں حادثات، دو بچیاں سمیت چار افراد جاں بحق، 6 زخمی

حب + ژوب (ہمگام نیوز) مکران کوسٹل ہائی وے اور ژوب میں حادثات، دو بچیاں سمیت چار افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو زرائع 1122 کے مطابق خونی شاہراہ مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈملیر کے قریب ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیاگیا ۔جہاں پر جاں بحق افراد کی شناخت ہونہ سکی نعشوں کو ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کردیاہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کے لئے کراچی ریفر کردیا گیا ایک اور حادثے میں کنڈملیر کے قریب ایک تیزرفتار ٹویوٹا کار بھی حادٹے کا شکار بنی۔جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ERC مکران کوسٹل ہائی وے ریسکیو 1122 میڈیکل نے فوری زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا۔

دریں اثناء ژوب کے حسن زئی کلی تیغنئی میں دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کلی تیغنئی میں حبیب اللہ صافی نامی شخص کے دو بچے مطیع اللہ گیارہ سالہ جبکہ بیٹی بی بی روزینہ نو سالہ گاوں کے وسط میں گزرنے والی پانی کی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن لاشیں سول ہسپتال ژوب منتقل کر دی گئیں مزید کاروائی جا ری ۔

Exit mobile version