مکران (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے قریب ایرانی ڈیزل سے لوڈ ٹرک الٹ گیا۔ ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
لاشیں ناقابل شناخت ہیں ایس ایچ او اورماڑہ صدر عابد شفیع کے مطابق ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹرک گوادر سے کراچی جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔ جبکہ ٹرک پر لگی آگ پر قابو پایا اور حادثے میں جھلسنے والے تین افراد کی لاشوں کو اورماڑہ کے درمان جاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں، جائے وقوعہ پر حادثے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔