Homeخبریںمیرے ابو محمد رمضان کو بازیاب کیا جائے - علی حیدر

میرے ابو محمد رمضان کو بازیاب کیا جائے – علی حیدر

کوئٹہ (ہمگام نیوز) 25 جولائی 2010 کو اوتھل زیرو پوائنٹ سے جبری لاپتہ محمد رمضان کے بیٹے علی حیدر نے اپنے والد کی جبری گمشدگی کے تیرہ سال مکمل ہونے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے اسکے ابو محمد رمضان کی جبری گمشدگی کو آج 13 سال کا طویل عرصہ مکمل ہوگیا ہے جو جبری لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ “ابو کی بازیابی کیلئے میری فیملی گزشتہ 13 سالوں سے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔

وائس فار بلوچ مسسنگ کا کوئٹہ سے اسلام آباد تک طویل لانگ مارچ کیا جبکہ کوئٹہ کی طویل احتجاجی دھرنے میں محمد رمضان کی بیٹی شریک رہیں –

علی حیدر نے مزید لکھا ہے انہوں نے احتجاج کے تمام تر جمہوری زرائع استعمال کیے ہیں لیکن 13 سال گزرنے کے بعد بعد اب تک انکے ابو کو منظر عام پر نہیں لائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ “یہ 13سال میں نے میری فیملی نے کس درد اور کرب سے گزارے ہیں اسکا اندازہ شاید کوئی نا لگا سکے۔

انہوں نے آخر میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکے ابو محمد رمضان کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں –

Exit mobile version