Homeخبریںمیر قادر بلوچ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیئے 20 اکتوبر سہ...

میر قادر بلوچ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیئے 20 اکتوبر سہ پہر تین بجے ایک “لال سلام ریفرنس ” کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ترجمان بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ بلوچ قوم دوست رہنماء اور پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مرحوم میر قادر بلوچ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 20اکتوبرسہ پہر تین بجہ ایک ”لال سلام ریفرنس“کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں تمام قوم دوست وطن دوست طلباء تنظیموں سیاسی پارٹیوں وکلاء تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ـ

ترجمان نے کہاکہ میر قادر بلوچ، بلوچ نیشنلزم کا بہت بڑا مبلغ نظریہ دان اور ایک توانا آواز تھی ان کی ناگہانی موت بلوچ قومی تحریک کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے وہ اپنی شعوری زندگی کا ایک ایک لمحہ اور اپنی موت کے وقت تک قومی جدوجہد سے اٹوٹ نظریاتی وابسطگی کو انتہائی خلوص ایمانداری اور سچائی کے ساتھ برقرار رکھتے ہوئے اس عہد کے تاریخ کے دھارے پر انمٹ نشان چھوڑگئے ـ

ترجمان نے کہاکہ وہ آخری سانس تک بلوچ قومی نجات کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا مشکلات اور تکالیف کے بار گران کے باوجود جیل و زندان و جلاوطنی کے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے نوآبادیاتی قوتوں کے لئے ایک چیلنج شدہ سچ ثابت ہوا ـ

بیان مین کہاگیا ہے کہ وہ پچھلے دو دہائیوں کے پر خار جدوجہد میں ایک قومی معمار کے طرح سینہ سپر کھڑے رہے ان کی ایمانداری اور جرائت کے اعتراف میں تاریخ اور مورخ بھی کنجوسی کا مظاہرہ نہیں کریں گے ان کے فکر و وعمل سیاست اور بہترین رہنمایانہ کردار بلوچ قوم کے لئے راہ مشعل راہ ہے تاریخ مین ایسا نہیں ہوا کہ کسی جہد کا ر کا عمل اور جدوجہد رائیگاں جائیگا تاریخ ایک ایک پل کا حساب رکھتی ہے ـ

ترجمان نے کہا کہ میر قادر بلوچ ایک عہد ساز ہستی تھے وہ فرد نہیں ایک نظریہ ایک فکر ہے ان کی قدآور جدوجہد ہر لحاظ سے خراج تحسین پیش کرنے کا لائق ہے ان کی مستقل مزاجی جرائت ثابت قدمی چلتن پہاڑ کی طرح بلند اور ٹھوس تھے مظالم،جیل زندان ازیتیں تکالیف ان کی سوچ کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں وہ ایک سخت گیر قومی رہنماء کے طور پر خود کو ثابت کرکے موت کو بھی شکست دی ہر پہلو سے ایک خاکسار انسان ایک بڑے قبائلی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ ایک درویش صفت انقلابی زندگی گزارنے کو ترجیح دی ـ

Exit mobile version