Homeخبریںمیناب شہر میں قابض ایرانی فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ...

میناب شہر میں قابض ایرانی فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک شہری جانبحق ہوگیا

میناب ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 16 مئی کو میناب شہر میں قابض فوج اور سیکورٹی فورسز اور ایک شہری کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب میں قابض ایرانی فوج اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے ساتھ ایک شہری علی خیرخواہ سکنہ پنوج جانبحق ہوگیا ـ
اس سلسلے میں ہرمزگان کے پولیس کمانڈر سردار غلام رضا جعفری نے ایک ایسے شخص کی موت کا اعلان کیا جو جولائی 2019 میں قابض ایرانج فوج کے ایک رکن “حجت اللہ دشتبانی” کے قتل کے مرتکب افراد میں سے ایک تھا۔

جعفری کے مطابق، یہ کارروائی ہشتبندی میناب کے محور پر واقع دو شہروں میناب اور رودان کی افواج کے انٹیلی جنس کوآرڈینیشن سے کی گئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بہت سے معاملات میں سیکورٹی اور فوجی دستے بعض مقدمات کو ختم کرنے کے لیئے متاثرین کو ماضی کے مقدمات کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے شہریوں کو گرفتار ، قتل یا پھانسی دیتے ہیں۔

Exit mobile version