Homeخبریںنئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ بلوچستان میں بارہ ہزار سے...

نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ بلوچستان میں بارہ ہزار سے زائد اساتذہ کی کمی

دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن نے کہا کہ بلوچستان کو نئے تعلیمی سال میں بارہ ہزار سے زائد اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل تعلیم حامد رضا رخشانی نے اعلان کیا کہ بلوچستان کو نئے تعلیمی سال میں 12،434 اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔ یہ مسئلہ بلوچستان کے طلباء کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رخشانی نے کہا: “صوبے کو گزشتہ تعلیمی سال میں 10،248 اساتذہ کی کمی کا سامنا کرنا پڑا جس کی آبادی 825،122 تھی لیکن اس کمی نے طلباء کی تعلیم کو متاثر نہیں کیا اور خدمات کے تمام لوازمات کسی حد تک پورے کیئے گئے تھے جبکہ فیس ، ٹیچرز اور دیگع ملازم اور آؤٹ سورس ورکرز کی ٹیوشن فیس کی کمی کو دور کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے مطابق ، اس صوبے میں آبادی کا پھیلاؤ جو قومی اوسط سے تین گنا زیادہ ہے آبادی کے مراکز کی چھوٹی تعداد سرحدی اور دور دراز علاقے ، خاندانوں کی معاشی بدحالی اور کم اوسط گھریلو آمدنی بھی شامل ہیں اس شعبے میں سب سے اہم مسائل ہیں ـ

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مقابلے میں بلوچستان میں طلباء کی آبادی میں سب سے زیادہ اضافہ (6٪) ہے اور صوبے کی طالب علم آبادی میں ہر سال 25 سے 30 ہزار افراد شامل کیے جاتے ہیں۔

رخشانی نے بلوچستان میں طلباء کی برقراری کی شرح میں اضافے کو ڈراپ آؤٹ کی شرح میں اضافے کو روکنے کے لیے ایک اہم اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا: “پچھلے تین سالوں کے دوران ، صوبے میں طلباء کی برقراری کی شرح 36.2 فیصد سے بڑھ کر 43.05 ہوگئی ہے۔ “پچھلے تعلیمی سال میں ، ہمارے پاس 37،144 دستیاب کلاس روم تھے اور اس سال 15،716 کلاس رومز کی کمی ہے ـ

Exit mobile version