Homeخبریںنشتر ہسپتال ملتان میں موجود 58 لاشوں کو لاوارث سمجھ کر دفنا...

نشتر ہسپتال ملتان میں موجود 58 لاشوں کو لاوارث سمجھ کر دفنا دیا گیا

ملتان ( ہمگام نیوز ) ملتان کے نشتر ہسپتال میں موجود 58 لاوارث لاشوں کی تدفین کر دی گئی ، وزیر اعلی پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں ہر لاش کا ریکارڈ
موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ اسپتال میں موجود 58 لاوارث لاشوں کی تدفین کر دی گئی
ہے، اب وہاں مزید کوئی لاوارث لاش موجود نہیں ، طارق گجر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی
سے بھی کہ دیا ہے کہ اگر اب ایسا واقعہ ہوا تو وہ اپنی سیٹ پر نہیں ہوں گے اس کے ساتھ نشتر اسپتال کو فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ ملتان کی نشتر ہسپتال میں ملنے والے لاشوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے لیکن پاکستانی حکومت سے چھپا کر دنیا کے سامنے عالمی انسانی حقوق کی اداروں کو یہ کہہ کر گمراہ کر رہی ہے یہ تمام لاشیں ہسپتال میں میڈیکل کے طلبا کے لیئے ٹیسٹ کے واسطے لائے گئے تھے ـ

Exit mobile version