Homeخبریںپہرہ میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے بلوچ نوجوان...

پہرہ میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے بلوچ نوجوان زخمی

پہرہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز پیر قابض ایرانی پولیس فورسز نے پہرہ (ایرانشہر) میں ایک بلوچ نوجوان کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ـ
تفصلات کے مطابق بروز پیر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ میں قابض ایرانی پولیس کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں امیر حسین زنگشاھی نامی نوجوان زخمی ہوگیا ـ

باخبر ذریعہ نے کہا: اس نوجوان کو براہ راست فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد پولیس فورسز نے بتایا کہ امیر حسین مسلح تھا حالانکہ عینی شاہدین کے مطابق وہ اسکول سے گھر واپس آرہا تھا۔
ذرائع کا مزیر کہنا ہے کہ پولیس فورسز کے سربراہ نے نوجوان کے اہل خانہ کو شکایت درج کرانے کی صورت میں گرفتار کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے میں ہر سال سیکڑوں بلوچ شہری قابض ایرانی فوج اور سیکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں اور متعدد مقتولین کے لواحقین کی شکایات کے باوجود عدالتی نظام کسی بھی طرح سے مقدمات کو نہیں نمٹاتا۔

Exit mobile version