Homeخبریںنیدرلینڈز میں پاکستان کی انسان دشمن کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف ایف بی...

نیدرلینڈز میں پاکستان کی انسان دشمن کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف ایف بی ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد

امسترڈم (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے 28 مئی 1998 کو بلوچ سرزمین پر ہونے والے ایٹمی تجربات کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں پاکستان کی جانب سے چاغی کے پہاڑی سلسلے راسکوہ میں کیمیائی ہتھیاروں کی تجربات کے خلاف نعرے بلند کئے گئے اور مقامی آبادی سمیت وہاں پر موجود لوگوں کو اس بارے میں آگاہی بھی دی گئی۔

یاد رہے کہ انیس سو اٹھانوے کو بلوچستان کے علاقے راسکوہ کے پہاڑی سلسلے میں پاکستان نے اپنی انسانیت اور امن دشمن کیمائی ہتھیاروں کا تجربہ کیا تھا اور اسی دن سے لیکر آج تک وہ اسی کیمائی ہتھیاروں کی طاقت کے بنیاد پر پوری دنیا کو بلیک میل کرتے ہوئے اپنی مقبوضہ علاقوں خاص کر بلوچستان میں جبر و ستم کا ایک بازار گرم کرچکا ہے، بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں میں اس دن کو “یومِ آسروخ” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کیونکہ بلوچوں کا یہ ماننا ہے کہ اس دن بلوچ سرزمین اور اسکی فضائی ماحول میں ایک ایسی تابکاری اثرات والے انسان کش مواد کو چھوڑا گیا ہے جو اس وقت سے آج تک اور آنے والی کئی نسلوں تک بلوچستان میں کینسر جیسی موزی امراض سمیت مختلف بیماریوں کا سبب بنتی رہیگی اور ساتھ میں بلوچستان کے اندر اس کی وجہ سے موسمی بدلاؤ، جنگلی حیات کی غیر طبعی اموات اور خشک سالی سمیت زمین کا بنجر ہونا بھی شامل ہیں۔

مقررین نے اس احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان ایٹمی ہتھیاروں کی تجربات سے بلوچ قوم اور اسکی زمینی و فضائی ماحول پر کیا کچھ بیت گئی ہے بلکہ پاکستان اپنے انہی ایٹمی ہتھیاروں کے بل بوتے پر روز ایک نیا ڈرامہ کرکے دنیا کو بلیک میل کرنے کی کوئی بھی موقع فروگزاشت نہیں کرتا، پاکستانی فوج کی ہمیشہ سے یہی بیانیہ رہا ہے کہ اگر پاکستان کمزور پڑ گیا یعنی اسے مالی معاونت نہیں دی گئی تو یہ کیمائی ہتھیار مذہبی انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں آ سکتے ہیں، اسی لیے پاکستانی فوج نے دنیا کے لاکھ دباؤ کے باوجود چوری چھپے اسلامی انتہا پسندوں سے اپنی روابط برقرار رکھے ہیں۔

اس احتجاجی مظاہرے میں فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ کے کارکنوں اور بلوچ نیشنل موومنٹ نیدرلینڈز زون کے عہدیداروں سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے اس احتجاج میں حصہ لیا، فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ نے اس ضمن میں نیدرلینڈز میں موجود بی این ایم کے کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں اس مظاہرے میں شرکت کرکے باہمی شراکتِ کار کے امکانات کو مزید روشن کیا، اور ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ بی این ایم کی جانب سے ایسی مثبت رویوں کا اظہار اور شراکت کاری کا امکانات کو مستقبل میں نہ صرف برقرار رکھا جائے گا بلکہ بلوچ سیاسی افق پر موجود گھٹن اور بے یقینی کی فضا کو ختم کرنے کے واسطے اس طرح کے مثبت رویے مرکزی سطح پر بھی دیکھنے کو ملیں گے اور ہم یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ ہر جماعت کا سیاسی کارکن قومی اجتماعی مفادات کو مقدم جان کر اپنی اپنی پارٹی کے مرکز کی اتحاد گریز پالیسیوں پر سوالات اٹھائیں گے تاکہ بلوچ قومی تحریک آزادی کو ایک متحدہ اور ناقابلِ تقسیم فلیٹ فارم مل سکے جہاں قومی قوت کو یکجا کرکے قبضہ گیر قوتوں (ایران و پاکستان) کی ظلم و جبر کو مزید موثر انداز سے طشت از بام کیا جاسکے۔

Exit mobile version