Homeخبریںنیو کاہان میں ایک شخص گھر میں گھس کر قتل

نیو کاہان میں ایک شخص گھر میں گھس کر قتل

کوئٹہ (ھمگام نیوز) نیو کاہان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مری قبیلے کے اکثریتی آبادی علاقے نیو کاہان میں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خنجروں سے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

قتل ہونے والے شخص کی شناخت شادو مری ولد حاجیان مری سکنہ نیو کاہان کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے تاہم قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول کا ایک بیٹا بھی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پچھلے کئی سالوں سے لاپتہ ہے۔

Exit mobile version