شنبه, می 11, 2024
Homeخبریںواشک :ایف سی قافلے پر حملہ،ایک اہلکار ہلاک ،افسر سمیت 4زخمی

واشک :ایف سی قافلے پر حملہ،ایک اہلکار ہلاک ،افسر سمیت 4زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) واشک میں ایف سی کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور آفیسر سمیت چار زخمی ہوگئے۔سیکورٹی حکام کے مطابق واقعہ واشک کے علاقے ناگ میں سکہ قلات کے مقام پر پیش آیا جہاں ایف سی کے اہلکار نئی چیک پوسٹ بنانے جارہے تھے اس دوران پہاڑی علاقے میں گھات لگائے نامعلوم افراد نے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی حنیف ہلاک جبکہ میجر منصور سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد ایف سی کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاش اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ دیگر زخمیوں کی شناخت سپایہ عصمت، حکمت اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز