یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے طلباء کو تعلیمی اداروں میں مشکلات کا سامنا ہے:بی ایس...

بلوچستان کے طلباء کو تعلیمی اداروں میں مشکلات کا سامنا ہے:بی ایس اے سی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کو دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں بمشکل ہی داخلہ مل سکتا ہے لیکن انتظامیہ کی سستی اور غفلت کی وجہ سے طلباء کو اِس پریشانی کے ساتھ ساتھ اور بہت سے مشکلات در پیش آ رہے ہیں۔ نا اہلی کا یہ عالم ہے کہ بلوچستان کے طلباء کیلئے ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کے ذریعے 100 انجینئرنگ کے سیٹ ہوتے ہیں اور ان کا ٹیسٹ فروری کے مہینے میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے لیا جاتا ہے جب ٹیسٹ کے بعد جو طلباء پاس ہو جاتے تو انٹرویو کے فائنل لسٹ اکتوبر میں لگا دیا جاتا ہے لیکن یہاں ان کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے طلباء انتظار میں رہتے ہیں کہ کب لسٹ لگے گا۔ لیکن وقت پر نہ لگنے کی وجہ سے طلباء کے تعلیم پر قدغن لگا دیا جاتا ہے کیونکہ ہر سال پاس ہونے والے طلباء کی لسٹ اس وقت سامنے آ جاتی ہے جب کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کلاسز کے اجراء ہو کر 3،4 ہفتے گزر رہے ہوتے ہیں.
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جو سارے مسئلے طلباء کو درپیش آ رہے ہیں وہ ڈائریکٹریٹ انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے ہو رہے ہیں لہذا ہم انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہے کہ ہم طلباء کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور سستی کبھی بھی برداشت نہیں کرینگے اور نہ اس حوالے سے ہم خاموش بیٹھیں گے.
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم چیف جسٹس آف بلوچستان،چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعلیم اور دیگر ذمہ داران سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے مسئلوں کا نوٹس لے کر ایسے غافل اور نااہل لوگوں کے خلاف کارروائی کریں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز