Homeخبریںواشک لیویز چوکی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، ایک زخمی

واشک لیویز چوکی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، ایک زخمی

واشک (ہمگام نیوز) واشک میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کی چوکی پر دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے دالی میں واقع لیویز فورس کی چوکی پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں چوکی کا انچارج ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Exit mobile version