Homeخبریںواش میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم کی گرفتاری

واش میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم کی گرفتاری

واش ( ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش میں بروز جمعراتکو مخزن العلوم واش مدرسہ کے ایک نوعمر طالب علم جو کہ افغانستان کا رہائشی ہے، کو قابض سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے رہائشی دینی طالب علم جو کہ واش کے مدرسے مخزن العلوم میں پڑھائی کرتا تھا کو گزشتہ روز ایرانی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمود دیرخیل ہے ۔ تاہم سرکاری سطح پر اس گرفتاری وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں ۔ کہ انہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Exit mobile version