Homeخبریںویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر سیموئلز پر کرپشن کیس کا فرد...

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر سیموئلز پر کرپشن کیس کا فرد جرم عائد

دبئی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر مارلن سیموئلز پر بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی۔
2000  سے 2018 کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے سیموئلز پر آئی سی سی نے امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے ٹی 10 لیگ اینٹی کرپشن کوڈ کے چار عناصر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
ان الزامات میں کسی بھی تحفے ادائیگی مہمان نوازی یا دیگر فوائد جیسے انکشافات کرنے میں ناکامی شامل ہے جو کرکٹ کے کھیل کو بدنام کر سکتا ہے۔
سیموئلز پر اینٹی کرپشن حکام کی تفتیش میں تعاون نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
40 سالہ آل راؤنڈر پر 2008 میں دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جب ان پر پیسے فائدہ یا دیگر انعامات وصول کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔

Exit mobile version