Homeخبریںکیچ میں ایک شخص نے خودکشی کر لی

کیچ میں ایک شخص نے خودکشی کر لی

کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ میں ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
خودکشی کا واقعہ تربت کے علاقے گلشن آباد میں پیش آیا ہے اور خودکشی کرنے والے شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ نشے کا عادی تھا۔
خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت چاکر ولد گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا ہے جنہیں گذشتہ روز مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص کے مزید تین بھائی بھی منشیات کے عادی ہیں۔

Exit mobile version