Homeخبریںٹؤیٹر کی جزوی خرابی یا بندش ، دسیوں ہزار صارفین متاثر، کمپنی...

ٹؤیٹر کی جزوی خرابی یا بندش ، دسیوں ہزار صارفین متاثر، کمپنی کا براہ راست ذمہ داری قبول کرنے سے گریز

نیوریارک ( ہمگام نیوز) ٹویٹر کی جزوی بندش یا خرابی سے اب تک کی اطلاع کے مطابق بدھ کے روز سب سے زیادہ صارفین امریک میں متاثر ہوئے۔ برطانیہ اور جاپان کے صارفین بھی متاثرین میں شامل رہے۔ تاہم شام کے قریب خرابی میں بتری کی اطلاعات آنے لگیں۔

ٹویٹر کے ممتاز کاروباری شخصیت ایلون مسک کے کنٹرول میں آنے کے بعد کئی نئے امور کے زیر بحث رہے۔ مگر صارفین کے لیے عملی طور پر پہلا بڑا دھچکہ تھا۔ جس نے بدھ کے روز دسیوں ہزار صارفین کے لیے پریشانی پیدا کیے رکھی۔

لیکن اس دوران ایلون مسک کے بقول ان کا ٹویٹر اکاونٹ بالکل ٹھیک کام کرتا رہا۔ اپنے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ سے ٹویٹر میں لاگ ان کرنے میں نکامی پر انہیں ٹویٹر کی طرف سے اطلاع آتی کہ لگتا ہے کچھ غلط ہو گیا ہے، لیکن پریشان نہ ہوں یہ آپ کی وجہ سے نہیں ہے۔ پھر کوشش کرتے ہیں۔

اس پیغام کے علاوہ ٹویٹر نے اپنے صارفین سے کوئی معذرت کی نہ براہ راست تسلیم کیا کہ اس کے سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ اسی طرح ایلون مسک بھی اصل خرابی کے اعتراف کا ذکر کے بجائے یہ کہتے رہے کہ میرا ٹویٹر اکاونٹ تو کام کر رہا ہے۔

واضح رہے پچھلے ماہ سینکؑڑوں ملازمین نے فارغ ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ کیونکہ نئے مال کے آنے کے بعد کی پالیسیوں اور فیصلوں میں ان کے ملازمت پر رہنا ممکن نہ رہ سکا تھا۔ ان میں انجینئیرز بھی شامل ہیں۔

ایلون مسک نے یہ کمپنی 44 ارب ڈالر سے حال ہی میں خریدی ہے۔ لیکن ان کے کمپنی سنبھالنے کے بعد کچھ افراتفری اور تضادات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ سال 2022 کے جاتے جاتے ٹویٹر صارفین کو ایک بڑا دھچکہ لگا ہے تاہم ابھی یہ اندازہ نہیں ہے کہ اس کی وجہ خرابی تھی ، کوئی کمپنی کا اندرونی مسئلہ تھا یا کوئی اور ایشو تھا، یہ بھی واضح نہیں کہ کل متاثرہ صارفین کی تعداد کیا رہی۔

Exit mobile version