Homeخبریںپاکستان آرمی نے دو لاشیں مچھ اسپتال پہنچا دیں

پاکستان آرمی نے دو لاشیں مچھ اسپتال پہنچا دیں

بولان (ہمگام نیوز) پاکستان آرمی نے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے گزشتہ رات دو افراد کی مسخ شدہ لاشیں مچھ کے اسپتال منتقل کردی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق لاشوں میں ایک شخص کی شناخت ولی محمد ولد اقبال ساکن کیچ تربت کے نام سے کی گئی ہے۔

تاہم دوسری لاش کی شناخت تاحال نہ کی جاسکی ہے۔

Exit mobile version