Homeخبریںپاکستان اور ایران چین کی لکھی بھجن گا رہے ہیں: حیربیارمری

پاکستان اور ایران چین کی لکھی بھجن گا رہے ہیں: حیربیارمری

کوئٹہ (ہمگام نیوز) حالیہ پاکستان اور ایران کی تہران جب کہ ایران، پاکستان کی چین کے ساتھ بیجنگ میں ملاقاتوں پر بلوچ قوم دوست رہنماء حیربیار مری کا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

فری بلوچستان موؤمنٹ کے سربراہ و بلوچ قوم دوست رہنماء حیربیارمری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک نئی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چین پاکستان کوریڈور بلوچستان میں نئی نسل کشی کو زندہ کررہی ہے اور یہ موت کے سلسلوں کو لاتا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور ایران پر طنز کے طور پر مزید لکھا کہ دو اسلامی جمہوریہ یعنی پاکستان اور ایران دونوں ایک ہی بھجن کی کاغذ گا رہے ہیں جو بے دین چین نے لکھا ہے۔

Exit mobile version