پشین ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پشین سرانان سلیمان زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے پانچ غیر ملکی مغوی افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو مسلح افراد نے گذشتہ روز اس وقت پکڑ کر اغوا کرلیا جب وہ قلعہ عبداللہ سے سفر کررہے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔
حملے کے محرکات اور اس میں ملوث گروہ کے بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔


