شال ( ہمگام نیوز ) کراچی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین بلوچ طالب علم سندھ رینجرز ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئے ،
ذرائع کے مطابق عبدالقدیر اور زبیر احمد، ساکنان بسیمہ سیاہو زہی، جبکہ سیف الدین، ساکن کلی سروان خاران، کو 23 اگست 2026 کو کراچی سے پاکستانی رینجرز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم جگہ منتقل کر دیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔
طلباء کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کیے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے لاپتہ پیاروں کے بارے میں فوری طور پر معلومات فراہم کیے جائیں اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔


