Homeخبریںپنجگور، بالگتر کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

پنجگور، بالگتر کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور کے علاقے بالگتر میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو مقامی لوگوں نے ایک ویران مقام پر دیکھا اور فوری طور پر مقامی حکام کو اطلاع دی۔

لاش کی حالت انتہائی خراب بتائی جاتی ہے، اور ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ شخص کئی دنوں سے لاپتہ ہو سکتا ہے۔ ابھی تک اس کی شناخت اور موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Exit mobile version