Homeخبریںپنجگورفورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا:BLF

پنجگورفورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا:BLF

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج 6 جنوری کو بلوچ سرمچاروں نے ضلع پنجگور شہر میں چتکان جامع مسجد روڈ پر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پاکستانی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

دھماکہ خیز مواد کو موٹر سائیکل پر نصب کرکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تین فوجی گشتی گاڑیوں اور ایک انٹیلیجنس ایجنسی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ایک فوجی گاڑی شدید حملہ کی زد میں آیا جسے بری طرح نقصان پہنچا اور اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ انٹیلیجنس ایجنسی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔ عوام سے ایک دفعہ پھر اپیل ہے کہ وہ فوجی تنصیبات، فوجی قافلوں اور ان کے علاقائی مخبروں اور مسلح کارندوں سے دور رہیں۔ ان پر حملے کیلئے بلوچ سرمچار ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی وقت وجگہ ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔

Exit mobile version