Homeخبریںپنجگور: قابض پاکستانی آرمی نے جارحیت کرتے ہوئے دو بلوچ فرزند اغواء...

پنجگور: قابض پاکستانی آرمی نے جارحیت کرتے ہوئے دو بلوچ فرزند اغواء کرلئے

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بکوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ روز شام کے وقت قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے جارحیت کرتے ہوئے دو بلوچ فرزندوں کو جبری اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پنجگور تار آفس سے ناصر ولد رحیم بخش اور معراج ولد عبدالغفور کو جبری اغوء کر کے فوجی کیمپ منتقل کر دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق یہ دونوں افراد پیشہ ور مزدور تھے اُس وقت دونوں اسی علاقے میں اپنے کام میں مصروف تھے کہ پاکستانی فوج نے انہیں زبردستی جبری اغوء کر کے اپنے اذیت گاہوں میں منتقل کردیا۔

Exit mobile version