پنجگور (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے چتکان اور تحصیل پروم سے دو افراد کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 1 نومبر 2026 کی شام پروم کے رہائشی 30 سالہ قمبر ولد امید کو پنجگور کے علاقے چتکان میں ان کی دکان سے مسلح افراد نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق قمبر پیشے کے اعتبار سے دکاندار ہیں اور ان کی جبری گمشدگی میں ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار ملوث بتائے جاتے ہیں۔
جبکہ دوسرے واقعے میں 2 نومبر 2026 کو پنجگور کے علاقے ریش پیش، پروم کے رہائشی 70 سالہ حیاتان ولد عزیز کو ان کے علاقے سے قابض پاکستانی فورسز (ایف سی) نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ حیاتان پیشے کے اعتبار سے کسان ہیں۔


