ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںپنجگور میں تعلیمی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں...

پنجگور میں تعلیمی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔بی ایس اے سی

پنجگور (ہمگام نیوز ) بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی پنجگور زون کے نو منتخب صدر شاہ زیب بلوچ اور جنرل سیکرٹری قاسم بلوچ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس عزم کا ارادہ کرتے ہیں کہ پنجگور میں تعلیمی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ موجودہ وقت میں تعلیمی اداروں کے اندر بے شمار مسائل جنم لے چکے ہیں اور حکام کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے مزید نئے مسائل جنم لے رہے ہیں۔
نو منتخب صدر نے مزید کہا کہ پنجگور میں تعلیمی ماحول کے فروغ اور نوجوانوں کے لئے تعلیم و تربیت کے حوالے سے سیمینارز ،کیریئر کونسلنگ اور لیکچرز پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔اور اس کے علاوہ بلوچستان کتاب کاروان کی جانب سے جلد از جلد پنجگور میں کتاب میلا سجایا جائے گا. اور امید کرتے ہیں کہ پنجگور کی عوام کتاب دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز