Homeخبریںپنجگور میں فائرنگ سے عبدالغفور شمبےزئی نامی شخص جاں بحق

پنجگور میں فائرنگ سے عبدالغفور شمبےزئی نامی شخص جاں بحق

پنجگور (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر پنجگور چتکان بازار سونار گلی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبداالغفور شمبے زئی ولد بہرام شمبے زئی سکنہ تحصیل پروم حال چتکان جان بحق ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ چتکان بازار سونار گلی میں واقع بکرے کے گوشت فروخت کرنے والے سے گوشت خرید رہا تھا کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائر کھول دی۔

جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مذید تفتیش سٹی پولیس کررہی ہے۔

Exit mobile version