Homeخبریںپنجگور میں موٹرسائکل کو حادثہ،کوئٹہ میں ٹرک اور بس میں تصادم، خاتون...

پنجگور میں موٹرسائکل کو حادثہ،کوئٹہ میں ٹرک اور بس میں تصادم، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، گیارہ زخمی

پنجگور/کوئٹہ (ہمگام نیوز) پنجگور میں موٹر سائکل حادثے کا شکار ہوگئی، سوار شخص شدید زخمی ہوگیا جبکہ کوئٹہ میں کراچی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور سے ناگ آتے ہوئے موٹرسائیکل سوار نے ناگ سے 25 کلو میٹر کے فاصلے چھڈ کے مقام پر موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوئے جنہیں لیویز فورس نے آر ایچ سی ہسپتال ناگ منتقل کردیا گیا واقع سی پیک روڑ کی پل خراب ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ اکثر ٹریفک حادثات واشک بسیمہ اور ناگ سے رونما ہوتے ہیں روڈ کے باعث کئی جانیں ضیاع ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کاٹھوڑ کے مقام پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور ٹرک کے مابین تصادم ایک خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد افراد زخمی ہو گئے نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیاریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال منتقل کیا جارہاہے اور ،حادثے کا شکار مسافر بردار کو چ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی ۔

Exit mobile version