Homeخبریںپنجگور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک سخص زخمی

پنجگور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک سخص زخمی

پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے ایراپ تسپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے شکیل احمد ولد بختیار شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق شکیل نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی گولی انکے پیٹ کو لگی ہے جنہیں فوری طبی امداد دینے کے لیئے سول ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ـ

Exit mobile version