Homeخبریںپنجگور کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

پنجگور کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور تسپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں مغرب کے بعد نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ابراھیم ولد جمیل احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء پنجگور سی پیک روڈ حادثات میں ایک شخص زخمی چل بسا پنجگور چار دن پہلے پکنک کے بعد سی پیک روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے روڈ حادثات میں زخمی ہونے والے موٹرسائیکل سوار بابو عنیف ولد عبدالغفور ساکنہ تسپ شدید ہوا تھا زخمی حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے عنیف ولد غفور پوسٹ آفس ڈاکخانہ میں بطور کلرک ملازم تھا نماز,جنازہ آبائی علاقے تسپ میں ادا کردی گئی ہے۔

Exit mobile version