Homeخبریںپنوج کے آھوگان گاؤں میں کئی گھروں میں آتشزدگی

پنوج کے آھوگان گاؤں میں کئی گھروں میں آتشزدگی

پنوج (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز صبح پنوج شہر کے گاؤں آہوگان میں بلوچ شہریوں کے متعدد مکانات اور گھروں کو آگ لگ گئی جس سے ان گھروں میں رہنے والوں کا تمام سامان جل گیا۔

 یہ واقعہ آہوگان میں پیش آیا اور چار رہائشی گھروں (گرد توپ) میں بجلی کے کنکشن کی وجہ سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ان چاروں خاندانوں کی زندگی کا تمام سامان جل کر تباہ ہوگیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ یہ مکانات ایک دوسرے کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے ہوا کی شدت کے باعث آگ کے شعلے دوسرے گھروں تک پھیل گئے اور گاؤں والوں کے لیے آگ پر قابو پانا ناممکن ہوگیا اور تمام مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔

 واضح رہے کہ اس آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس سے کافی مالی نقصان ہوا ہے۔

Exit mobile version