Homeخبریںپہرہ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق ایک زخمی

پہرہ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق ایک زخمی

پہرہ (ہمگام نیوز) بروز پیر کو پہرہ کے علاقے بلوچاں میں ایندھن بردار گاڑی

الٹنے سے ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ کے علاقے بلوچان میں ایک گاڑی الٹنے سے ایک سوختبر 32 سالہ یعقوب اسماعیل زہی جانبحق جبکہ اقبال اسماعیل زہی زخمی ہوگیا جو کہ دونوں دزاپ کے علاقے کورین کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔

  ذرائع کے مطابق تقریباً 17:20 پر پہرہ شہر سے 35 کلومیٹر دور بلوچاں کے علاقے میں ایندھن بردار کا یہ گاڑی نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے راستے سے ہٹ کر الٹ گیا۔ اس میں سے ایک سوختبر شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔ دوسرے زخمی کو پہرہ کے خاتم الانبیاء اسپتال منتقل کیا گیا۔

Exit mobile version