Homeخبریںپہرہ میں قابض ایرانی فورسز نے دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کرلیا

پہرہ میں قابض ایرانی فورسز نے دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کرلیا

پہرہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو پہرہ شہر کے داخلی راستے سے دو بلوچ شہریوں کو قابض ایرانج اسیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ـ

ان شہریوں کی شناخت 18 سالہ عامر دادافرین ولد فریبا بلوچ ہے فریبا جو کہ خواتین کے حقوق کی کارکن ہیں جبکہ دوسرا فریبا بلوچ کا بھائی 25 سالہ “محمد ملازہی” ہیں جو دونوں پہرہ/ ایرانشہر سے ہیں۔

ایک باخبر ذرائع نے کہا: عامر کی انگلینڈ سے واپسی کے بعد محمد اپنی بھانجی سے ملنے گیا لیکن واپسی پر دونوں کو سیکورٹی فورسز نے پہرہ/ ایرانشہر کے داخلی راستے سے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق عامر اپنی والدہ سے ملنے انگلینڈ گئے تھے۔

واضح رہے کہ اطلاع ملنے تک ان شہریوں پر عائد الزامات اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی گرفتاری صرف انسانی حقوق کی کارکن فریبا بلوچ کے ساتھ خاندانی تعلق کی وجہ سے ہوئی ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ عامر اور محمد کی کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی اور سیکیورٹی ادارے فریبا بلوچ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں اور انہیں غیر قانونی گرفتار کرکے اور انہیں یرغمال بنا کر انسانی حقوق کے کاموں سے روکنا چاہتے ہیں۔

Exit mobile version