پہرہ ( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کی شام کو پہرہ کے علاقے آزن آباد گاؤں کے قریب سراوان اور پہرہ محور میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان شہید ہوا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت “لطیف درزاہی” ولد محمد حیات ہے جو کہ ریش پیش، بمپشت ضلع سراوان سے ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ لطیف سراوان سے ایک پرائیویٹ کار میں پہرہ جا رہے تھے کہ بیچ راہ ان کی گاڑی پر قابض ایرانی فورسز نے براہ راست فائرنگ کرکے انہیں شہید کر دیا ۔