Homeخبریںپی ٹی اے نے چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں...

پی ٹی اے نے چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں دوبارہ بحال کر دیا

 

اسلام آباد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ معروف چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹک ٹاک مینجمنٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی مواد پھیلانے والے اکائونٹس کو بلاک کیا جائے گا اور اکانٹس کی مقامی قوانین کے مطابق نگرانی بھی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ پی ٹی اے اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہے اور اس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی مواد کی مسلسل نگرانی اور ایسے اکائونٹس معطل کرنے کا مقامی نظام بنا دیا ہے۔

پی ٹی اے نے 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی گئی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

Exit mobile version