Homeخبریںچابہار: قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک لڑکی گرفتار، نامعلوم مقام...

چابہار: قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک لڑکی گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

چابہار ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 23 نومبر ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں ایک نوجوان لڑکی کو قابض ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ

اطلاع موصول ہونے تک اس شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات مسیر نہیں ہو سکا ـ ہ
ایک باخبر ذرائع نے بتایا: دوپہر 1:00 بجے کے قریب سادہ کپڑوں میں ملبوس فورسز نے ایک نوجوان لڑکی کو ریگی بلیوارڈ میں گرفتار کرلیا ہے ـ
ذرائع نے مزید کہا: لڑکی کی گرفتاری کی وجہ یہ تھی کہ اس کے بالوں کا کچھ حصہ باہر تھا۔
واضح رہے کہ یہ شہری ایک غیر بلوچ طالب علم ہے جو کہ یونیورسٹی جانے جا رہی تھی ـ

 

Exit mobile version